نئی دہلی (آئی این پی )احمدآباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ترک کمپنی کے سپرد ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔جمعرات کواحمد آباد میں ائیر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترک کمپنی ترکش ٹیکنک کے زیرِ نگرانی مرمت کیا گیا تھا۔تاہم ترک خبر رساں ایجنسی کی فیکٹ چیک لائن نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔