پتوکی (خصوصی رپورٹ)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پتوکی کے قریب 2ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر مقامی سگریٹ ایجنسی کے منیجر کو لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر مزاحمت پر گولی مار کرشدید زخمی کر دیا۔ منیجر آصف رقم بینک میں جمع کروانیموٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا۔ ڈاکو لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی منیجر آصف کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او سرکل پتوکی رانا سجاد اکبرنفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور تفتیش شروع کردی۔