نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی

 سگیاں واٹر لینڈ کے قریب 25سالہ بلال نے خود کو گولی مار لی، موقع پر ہی دم توڑ گیا، میاں منشی ہسپتال منتقل 
لاہور (کرائم رپورٹر)سگیاں واٹر لینڈ کے قریب 25سالہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی ریسکیو حکام کے مطابق سگیاں واٹر لینڈ کے قریب نوجوان کی خودکشی کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ 25سالہ بلال نے خود کو گولی مار لی،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیاریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت بلال ولد اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی گئی ہے۔ریسکیو نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاش کو میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔