فیصلے کی بات کرنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا:عظمیٰ بخاری

فیصلے کی بات کرنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا:عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔"

انہوں نے کہا کہ جب جج دو گھنٹے تک "چوروں کے ٹبر" کا انتظار کرتے رہے، وہ کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے۔ عظمی بخاری نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے کہا کہ کرپشن وہ ہوتی ہے جب دولت ملک سے باہر جائے، جبکہ منی لانڈرنگ کی رقم کی "بندر بانٹ" کرپشن نہیں ہوتی۔وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اگر فائدے میں 458 کنال زمین، 28 کروڑ نقدی اور 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی شامل ہیں، تو کیا یہ سب لنگر خانوں اور مسافر خانوں کی طرح فائدے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ساری عمر سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چوروں کا ٹبر احتساب سے بچ نہیں سکتا اور سرٹیفائیڈ جھوٹے، کرپٹ اور بددیانت لوگ قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔