عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کے حُسن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کے حُسن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن اور انداز پر ہونے والی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے۔

 یہ تنقید مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر سامنے آئی، جو اس ہفتے پاکستان میں سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی۔اس شادی کی تقریب میں شریف خاندان، شیخ خاندان، مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیات کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔ مریم نواز اپنی شاندار لباس اور منفرد انداز کے باعث تقریب میں نمایاں نظر آئیں، جس پر متعدد فیشن ناقدین اور سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے۔ بعض نے تو یہ دعویٰ بھی کیا کہ مریم نواز نے اپنی بہو شانزے علی روحیل سے توجہ چھین لی۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پر حد سے زیادہ تنقید کی گئی، حالانکہ وہ قدرتی طور پر بہت خوبصورت خاتون ہیں اور لوگ ان کی موجودگی میں اپنی توجہ انہیں دیکھنے پر مرکوز کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے ہر عورت کو خوبصورت بنایا ہے، اور ہر کسی کو خوبصورت نظر آنے کا حق حاصل ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ خواتین غیر معمولی طور پر دلکش ہوتی ہیں، کچھ عام نظر آتی ہیں، اور کچھ فلٹرز کے باوجود بھی اچھی نہیں لگتیں۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی واضح کیا کہ انسان پیدائشی طور پر برا نہیں ہوتا بلکہ حالات انسان کی شخصیت پر اثر ڈال سکتے ہیں، اور ہر والدین اپنے بچوں کو بہترین تربیت دینے کی کوشش کرتا ہے، مگر بعض اوقات نتائج توقع کے مطابق نہیں آتے۔