پنجاب ترقی کر رہا ہے، اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

پنجاب ترقی کر رہا ہے، اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور بہتر طرزِ حکمرانی کے باعث بعض سیاسی مخالفین پریشان ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو صوبے کا ماڈل بنا دیا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا گورننس ماڈل دوسرے صوبوں کے لیے بھی مثال بن چکا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے دو سال کے دوران صوبے میں ایسے اقدامات کیے ہیں جو ملکی تاریخ میں پہلے کسی نے نہیں کیے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جعلی بیانیے بنانے والے اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں اور سیاسی طور پر ختم ہوچکے کرداروں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ مریم نواز کو پنجاب کے عوام نے کھلے دل سے تسلیم کیا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جادو ٹونے سے نہ حکومتیں چلتی ہیں اور نہ ہی جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے حکومتیں گرائی جاسکتی ہیں۔