عظیم کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی ،22سالہ کزن گولی لگنے سے دم توڑ گیا
قصور(خصوصی رپورٹ )شہر کے نواحی علاقے میگہ روڈ پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کیدوران 22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس تھانہ صدرپھولنگر نے مقدمہ درج کرلیا،بتایاگیاہے کہ دولہاعظیم کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران دولہے کا22سالہ کزن کمر میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،جسے ورثا تشویشناک حالت میں لاہور لے کر جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم
توڑگیا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔