دوستوں کے ہاتھوں نوجوان مارا گیا

باغبانپورہ کا اشفاق دوستوں کے ہمراہ رکشے پر قصور گیا تھا ، لاش رائیونڈ سے برآمد ہوئی، مقدمہ درج 
لاہور( کرائم رپورٹر) اغبانپورہ کے رہائشی نوجوان کی پراسرار ہلاکت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان اشفاق دوستوں کے ہمراہ رکشے پر قصور گیا تھا تاہم اس کی لاش رائیونڈ سے برآمد ہوئی۔متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اشفاق کے دوست ہی اس کی موت کے ذمہ دار ہیں اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔