لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان مارا گیا

 گاڑی پر نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر علاقے میں گھومنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا 
عمران عرف مانی بے ہوش ہوگیا ، ہسپتال میں دم توڑ گیا ، والدہ کی درخواست پر مقدمہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان عمران عرف مانی جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق واقعے کے بعد شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان میں شامل دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق دورانِ لڑائی جھگڑا عمران عرف مانی بے ہوش ہوگیا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی درخواست پر درج کر لیا گیا ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی پر نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر علاقے میں گھومنے کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔