سپرٹ ڈرم میں دھما کا ،نوجوان مارا گیا

ساہیوال نورشاہ روڈ پر دیپالپور کا رہائشی عمر ڈرم کاٹ رہا تھا،ورثا کا کارروائی کرنے سے انکار 
ساہیوال ( خصوصی رپورٹ)ساہیوال نورشاہ روڈ پر سپرٹ کا ڈرم کاٹتے ہوئے دھماکے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ساہیوال نورشاہ روڈ اڈا شبیل پر ڈرم جس میں تھوڑا سا سپرٹ رہ گیا تھا کو کاٹا جارہا تھاکہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دیپالپور کا رہائشی عمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ نورشاہ پہنچ گئی۔ تاہم ورثا نے واقعہ کو اتفاقیہ قراردیتے ہوئے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔