ڈاکو ئوں نے راہگیر سے نقدی ،موبائل چھین لیا

 چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ )مسلح ڈاکو ئوں نے راہگیر سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود 66 موڑ کے قریب ڈاکو ئوں نے حافظ محمد ندیم اشرف نامی راہگیر کو زبردستی روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔