دکان میں چوری کرتا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ) سرحدی گا ئوں چکرالی میں اہلِ دیہہ نے دکان میں چوری کرتے ہوئے ایک مبینہ چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،بتایا گیا کہ سرحدی گا ئوں چکرالی میں چور رات کی تاریکی میں کریانہ دکان کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوکر چوری کی کوشش کر رہے تھے کہ اہلِ دیہہ کو علم ہوگیا۔اہلِ گا ئوں نے شور مچا کر ایک مبینہ چور کو قابو کرلیا جبکہ اس کے ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پکڑے گئے، ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب نارنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محلہ محمد پورہ کے رہائشی منشیات فروش عمران امین اور بھٹے کوٹ کے رہائشی ملزم بلال انور سے 15،15 لٹر دیسی شراب بر آمد کرلی۔پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔