یورپ کے پاس لڑنے کیلئے فوجیوں کی تعداد کافی نہیں، ماہرین

 روس کے ساتھ کسی تنازع کی صورت میں یورپ کمزوری کا شکار ہو سکتا ہے
پیرس (آئی این پی) ایک نئی رپورٹ کے مطابق اگر یورپ کو روس کے ساتھ براہِ راست تصادم کا سامنا کرنا پڑے تو یورپی ممالک کے لیے کافی تعداد میں فوجی متحرک کرنا یا فوری طور پر ہتھیار تیار کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔  فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمایاں یورپی تھنک ٹینک فرینچ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز(آئی ایف آر آئی)نے گزشتہ  روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ کسی شدید نوعیت کے تنازع کی صورت میں یورپ کمزوری کا شکار ہو سکتا ہے، اور رپورٹ کے مصنفین نے روس کو ایک طویل مدتی خطرہ قرار دیا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کو آئندہ 5 برسوں میں روس کے ساتھ ممکنہ تصادم کی تیاری کے لیے سیاسی عزم اور ہم آہنگ دفاعی معاشی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرنا ہوگا