رائیونڈ: ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا مینیجر قتل، ڈاکو 9لاکھ چھین کر فرار

 ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ایک ڈاکو دم توڑ گیا،مقتول ندیم بہاولنگر کارہائشی ،رقم کے لیے لاہورآیا تھا
لاہور(آئی این پی)رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا مینیجر قتل،9 لاکھ بھی چھین لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا مینیجر قتل،9لاکھ بھی چھین لیے گئے جب کہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول ندیم 9 لاکھ روپے سیل کی رقم لے کر جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار 3ڈاکوئوں نے مینیجر ندیم سے 9 لاکھ چھین لیے اور مزاحمت پر گولی مار دی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکوئوں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی انتظار بھی زخمی ہوا، ڈاکوئوں نے زخمی ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا،کمپنی کی رقم کیلئے لاہور آیا۔وقوعہ کے بعد لاہور پولیس نے مقتول مینیجر اور ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی۔