اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ججزکی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس رواں ہفتے 17 جنوری کوہوگا،جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 23 جنوری،پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس یکم فروری اور لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 6 فروری کو ہو گا۔تفصیلات کے مطابق طلب کیے جانے والے جوڈیشل اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ اس میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگرسینئر ججزاور کمیشن کے دیگرارکان شریک ہوں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا۔سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں غور ہوگا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا۔ملک کی پانچوں ہائی کورٹس میں 38 ججز کی تعیناتیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں گذشتہ روز نامزدگیاں بھجوائی گئی ہیں۔