ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 17جنوری کو طلب

 اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 17 جنوری کو منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ اجلاس جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کی منظوری کے بعد بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں پر تفصیل سے بحث کی جائے گی