اسلام آباد (آئی این پی)جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو نامزد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ کمیشن نے اسلام آباد آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے 4 میں سے 2 ناموں کی نامزدگی کردی۔ کمیشن نے سیشن جج اعظم خان اورسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج نامزد کردیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر بھی غور کیا گیا۔