چیف جسٹس کی صدارت میں15جنوری کو اجلاس ہوگا، وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل شریک ہونگے
لاہور(زیڈ این این)لاہور ہائیکورٹ میں تعینات 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 15 جنوری کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم، وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں کردار اور مجموعی پیشہ ورانہ معیار کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 13 میں سے 9 ایڈیشنل ججز وکلاء میں سے 10 فروری 2025 کو تعینات کیے گئے تھے، جبکہ 4 ایڈیشنل ججز کا تعلق سیشن ججز کی کیڈر سے ہے، جنہیں 5 مارچ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا