اسلام آباد ہائیکوٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیلئے 19نام جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیئے گئے‘جج ہمایوں دلاور بھی شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لئے 19 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیے گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے بجھوائے گئے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا نام بھی شامل ہے، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور، سیشن جج راجا جواد عباس حسن، سیشن جج اعظم خان اور شاہ رخ ارجمند کا نام شامل ہے۔دیگر ناموں میں ایڈووکیٹ عدنان بشارت، ایڈووکیٹ سید قمر حسین سبزواری، ایڈوکیٹ عمر اسلم انعام امین منہاس، محمد عثمان غنی ‘ راشد چیمہ‘یڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، ایڈوکیٹ عدنان حیدر، ندرت بیان مجید، سلطان مظہر شیر خان، کاشف علی ملک اور دانیال اعجاز، شاہد محمود کھوکھر، بابر بلال، محمد عبدالرافع اور چودھری  حفیظ اللہ یعقوب کے نام بھی  شامل ہیں۔