10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب

 ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئیں‘ 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا ء کے ناموں پر غور ہوگا
    لاہور (یواین پی)لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا‘لاہور ہائیکورٹ کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگاجن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں 45سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں اسد محمود عباسی،عصمہ حامد،بشریٰ قمر کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وئیں، ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں ملک وقار حیدر اعوان،میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر، محمد نوید فرحان کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی کے ناموں پر غور ہوگا۔