احمد آباد میں گرنے والے طیارے کا انکشاف: پائلٹ نے مبینہ طور پر دونوں انجن بند کی

احمد آباد میں گرنے والے طیارے کا انکشاف: پائلٹ نے مبینہ طور پر دونوں انجن بند کی

بھارتی ایئر لائن کی احمد آباد میں ہونے والی پرواز کے حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث نہیں بلکہ مبینہ طور پر پائلٹ کے دانستہ اقدام کے نتیجے میں گر کر تباہ ہوا۔

اطالوی اخبار کوریری دے لا سیرا کے مطابق کمانڈر کیپٹن سمیّت سبروال نے مبینہ طور پر ایندھن کے سوئچ بند کیے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مرکزی مشتبہ پائلٹ حادثے سے ایک ماہ قبل ڈپریشن کا شکار تھا۔ابتدائی رپورٹ اور بلیک باکس ڈیٹا میں مکینیکل خرابی کے امکان کو خارج کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ دونوں انجن دستی طور پر بند کیے گئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے متاثرین کے اہلِ خانہ کو مالی معاوضے کی پیشکش کی ہے، بشرطیکہ وہ ایئر لائن یا طیارہ ساز کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی نہ کریں۔یاد رہے کہ یہ حادثہ 2025ء میں احمد آباد ایئر پورٹ سے اڑان کے فوراً بعد پیش آیا، جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔