سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کی ایک پرواز میں ٹیک آف کے دوران انجن میں آگ لگنے کے باعث طیارہ ہنگامی طور پر واپس اتار لیا گیا، جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں زخمی مسافروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایئرلائن کے بیان کے مطابق، پرواز LX147 رات 1 بج کر 8 منٹ پر دہلی سے زیورخ کے لیے روانہ ہونے والی تھی کہ ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں خرابی اور آگ بھڑک اٹھی۔ ترجمان کے مطابق، طیارے میں 228 مسافر اور 4 بچے سوار تھے، جنہوں نے عملے کی فوری کارروائی سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔ ایئرلائن نے بتایا کہ عملہ محفوظ رہا، اور 6 مسافروں کو معمولی زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ انجن میں خرابی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔