انڈونیشیا: جنوبی پاپوا میں طیارے پر فائرنگ، 2 پائلٹ جاں بحق

انڈونیشیا: جنوبی پاپوا میں طیارے پر فائرنگ، 2 پائلٹ جاں بحق

انڈونیشیا کے صوبہ جنوبی پاپوا کے ضلع بووین ڈیگوئل میں واقع کاروَوائی ایئر سٹرپ پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹے طیارے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق، دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے سربراہ فیصل رحمدانی نے بتایا کہ سمارٹ ایئر کی جانب سے چلائے جانے والے طیارے نے بدھ کی صبح تاناہ میراہ، بووین ڈیگوئل سے پرواز کی تھی۔مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 11 بجے ایئر سٹرپ پر پہنچنے کے بعد طیارے پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں پائلٹ اور کو پائلٹ جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 مسافر محفوظ رہے۔ فیصل رحمدانی نے کہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار گروہ کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔