بنوں کے تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقے ڈوگر عمر زائی میں مسلح افراد نے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کے گھر کو آگ لگا کر اسے اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل قدیر ولد نور زادہ، جو سی پیک پولیس چوکی پر تعینات تھا، کو اغوا کیا گیا۔ مسلح تنظیم گیدڑ گروپ ڈومیل نے اس اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔مغوی پولیس اہلکار قدیر کو مسلح افراد ڈومیل کے علاقے اکبر علی خان کلے جنگل لے گئے اور سوشل میڈیا پر اغوا کی خبر بھی پوسٹ کر دی گئی ہے۔