آبنائے باب المندب کسی مسلح دہشت گرد گروپ کے دباؤ کا ہدف نہیں بنے گا:یمنی وزیرِ خارجہ

آبنائے باب المندب کسی مسلح دہشت گرد گروپ کے دباؤ کا ہدف نہیں بنے گا:یمنی وزیرِ خارجہ

یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا کہ حوثی ملیشیا بحری گزرگاہوں کو یرغمال بنانے سے باز رہے، کیونکہ ایسے اقدامات خطے میں امن و امان کو بگاڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
افراح الزوبہ کا کہنا ہے کہ آبنائے باب المندب کسی مسلح دہشت گرد گروپ کے ہاتھوں دباؤ ڈالنے کا ذریعہ نہیں بنے گی، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اس حساس علاقے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔یمنی فوج کے مطابق، گزشتہ روز المخا پورٹ پر حوثی ملیشیا نے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 سیلرز جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 8 شہری زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی ملیشیا کے اس حملے نے علاقے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور اس کی مذمت عالمی سطح پر بھی کی جا رہی ہے۔ حکومت یمن اور علاقائی فورسز اس حملے کو حملہ آور عناصر کی جانب سے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔