بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر مسلح حملہ، 7 افراد ہلاک

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر مسلح حملہ، 7 افراد ہلاک

بنوں کے علاقے ہوید دردڑیز میں امن کمیٹی کے دفتر پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

حملہ آوروں نے خاص طور پر امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق، حملہ کے وقت مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فوری طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کی مکمل تفتیش شروع کر دی۔مقتولین میں شامل افراد کی شناخت دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے ایک فرد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر کسی انتقامی کارروائی یا دہشت گردانہ سرگرمی کا ہاتھ ہو سکتا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملہ آوروں کا پتہ لگایا جا سکے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ علاقہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔