تھائی لینڈ: سکول میں فائرنگ، خاتون پرنسپل ہلاک، ملزم گرفتار

تھائی لینڈ: سکول میں فائرنگ، خاتون پرنسپل ہلاک، ملزم گرفتار

تھائی لینڈ کے ہیٹ یائے شہر میں 18 سالہ مسلح نوجوان نے سکول میں فائرنگ کر کے خاتون پرنسپل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے دوران ایک طالبہ بھی شدید زخمی ہوئی، تاہم ہسپتال میں دوران علاج اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، تاہم اس کے حملے کے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ ابتدائی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم کی سکول میں کسی ٹیچر سے ذاتی رنجش تھی اور اسی بنیاد پر انتقامی کارروائی کی گئی۔