تھائی لینڈ کے صوبہ نونتھابوری میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بینکاک کے قریب واقع ڈیبسیرین نونتھابوری اسکول میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق ایک طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کی، جس میں ایک استاد اور حملہ آور بھی شامل ہیں۔ حملہ آور نے بعد میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔اس واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 طلبہ شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمے کی تفتیش شروع کردی ہے، تاہم حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔