تھائی لینڈ میں مردہ قرار دی جانے والی خاتون اچانک زندہ ہو اٹھیں، آخری رسومات سے قبل حیران کن واقعہ

تھائی لینڈ میں مردہ قرار دی جانے والی خاتون اچانک زندہ ہو اٹھیں، آخری رسومات سے قبل حیران کن واقعہ

تھائی لینڈ کے بنکاک کے مضافات میں واقع نونتھابوری کے ایک مندر میں پیش آیا۔

 65 سالہ خاتون، جو تقریباً دو سال سے بستر مرگ پر تھیں، اچانک حالت بگڑنے کے بعد بے ہوش ہو گئیں اور انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ جب ان کی آخری رسومات کے لیے تابوت میں لایا گیا، تو اچانک تابوت ہلنے لگا اور اندر سے آواز سنائی دی، جس نے مندر کے عملے کو حیران کر دیا۔مندر کے عملے کے مطابق، خاتون کے بھائی مونگکول نے بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کی بہن کا انتقال ہو گیا ہے، اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ مندر انتظامیہ نے بھی خاتون کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور یہ واقعہ زندہ رہنے اور موت کے معاملے میں انسان کے یقین اور امید کے موضوع پر سوالات اٹھاتا ہے۔