ٹریفک حادثات ، 2افرادجاں بحق، 5زخمی

ساہیوال، دیپالپور، پاکپتن، اوکاڑہ میں حادثات، بس کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور دم توڑ گیا 
ساہیوال، دیپالپور، پاکپتن، اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)ساہیوال، دیپالپور، پاکپتن، اوکاڑہ میں 4ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق، 5زخمی ہوگئے۔ ساہیوال عارفوالا روڈ پرچک 114/9-Lکے قریب تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور ارسلان ناصر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اوکاڑہ روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم، کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 20سالہ علی حسین موقع پر جان کی بازی ہارگیا، جبکہ رکشہ ڈرائیورسرفراز زخمی ہوا۔ پاکپتن رکھ پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اوکاڑہ میں اوورٹیکنگ کرتے رکشہ بے قابو ہو کر الٹنے سے اس میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے۔