چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) پیرا فورس میں سارجنٹ اور ڈرائیور کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل اور ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر نے کی۔بھرتی کے عمل میں مجموعی طور پر 99 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 43 امیدوار رننگ ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل نیاز احمد مغل نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ امیدواروں کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک یقینی بنایا جائے۔