وحدت کالونی پولیس کی زیر حراست ہلاک ملزم کی لاش ورثا ء کے حوالے

لاہور (کرائم رپورٹر)وحدت کالونی کے علاقے میں انویسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا ۔موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ پولیس کے مطابق ملزم عثمان منظورحوالات میں بے ہوش پایا گیا جب اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر وں نے موت کی تصدیق کر دی۔ ملزم عثمان منظور کیخلاف ارادہ واردات کا تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج تھا ، اسے ملزم حمزہ کے ہمراہ گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکی گئی تھی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہوا تو ذمہ دار افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ، انکوائری بھی کروائی جا رہی ہے۔