زیر حراست ملزم ہسپتال میں جاں بحق، ورثا کا احتجاج

قصور، تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر قصور کی حدود میں قائم بلھے شاہ ہسپتال میں زیر حراست ملزم عبدالزاق دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔ وہ تھانہ الہ آباد کے مقدمہ نمبر 1113/25 بجرم 9-C کے تحت گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قید تھا اور 17 جولائی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وفات کی اطلاع پر ورثا ہسپتال پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈیڈ باڈی فوری طور پر حوالے کی جائے۔