لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم راشد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی میاں ارسلان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم راشد کو گرفتار کر لیااشتہاری ملزم راشد لاہور سمیت سیالکوٹ اور شیخوپورہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گاشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے