ایس ایچ او عبدالواحد نے خاتون شہری کے کھوئے 7 لاکھ روپے واپس دلوا دئیے
لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی پولیس نے ایک بار پھر کمیونٹی پالیسینگ کی مثال قائم کر دی ایس ایچ او وحدت کالونی انسپکٹر عبدالواحد نے خاتون شہری کے کھوئے ہوئے 7 لاکھ روپے واپس دلوا دئیے، ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق خاتون شہری نے ان ڈرائیو کروائی اور 7 لاکھ سے بھرا پرس ان ڈرائیو پر ہی بھول گئی گھر پہنچتے ہی رقم سے بھرا پرس پاس نہ پایا تو فوری وحدت کالونی پولیس سے مدد لی وحدت کالونی پولیس نے فوری پروفیشنل طریقے سے ان ڈرائیو کو ٹریس کرکے رقم برآمد کر لی شہری طارق بٹ کا رقم واپس مل جانے پر وحدت کالونی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نیایس ایچ او وحدت کالونی انسپکٹر عبدالواحد کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پالیسینگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے