آئی جی پنجاب کی شہید ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین کے گھر آمد، قربانی پر خراجِ عقیدت پیش

آئی جی پنجاب کی شہید ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین کے گھر آمد، قربانی پر خراجِ عقیدت پیش

عبدالکریم نے سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے شہداء کی نویں برسی کے موقع پر شہید کیپٹن (ر) سید احمد مبین کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر فواد الدین ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے شہید کی والدہ سے ملاقات کی، درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) سید احمد مبین نہ صرف ایک بہترین انسان بلکہ ایک انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت افسر تھے اور ان کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور پولیس فورس ان کے مشن کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ دینے والے افسران اور جوان ہمارا فخر ہیں۔