بھارت میں بیٹے نے گھریلو تنازع پر والدین کو قتل کر دیا

بنگلور(آئی این پی )بھارتی میڈیا  رپورٹ کے مطابق بنگلور میں  33 سالہ ٹیک پروفیشنل روہن چندر بھٹ نے  اپنے ریٹائرڈ فوجی والد اور ڈینٹسٹ والدہ کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو تنازع کی وجہ سے اپنے والدین پر چاقو سے حملہ کیا۔رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد ملزم کے والدین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان دونوں کی موت کی تصدیق کردی