منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے خلاف محدود جارحیت بھی جنگ کے آغاز کے مترادف ہوگی:مشیر علی شمخانی
تہران(آئی این پی  )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے  منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے۔ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا  ایران اپنی خودمختاری کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے، لاکھوں ایرانیوں نے آج پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کے حقوق اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے  دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ایران کی جانب کسی بھی قسم کی محدود جارحیت کو بھی  جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا