امر یکہ کے ساتھ جوہری پروگرام پر دوبارہ بات چیت کو تیا ر ہیں،ایرانی وزیر خارجہ

 اگر امریکہ سود مند معاہدے تک پہنچنے کے لئے اپنا نقطہ نظر بدل لے تو ایران بھی تیار ملے گا
تہران(آئی این پی )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے ایران امریکی حکومت کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام اور ترقی کے حوالے سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اصل مسئلہ امریکی نقطہ نظر کا ہے۔ جاپان کے کیوڈو نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ دونوں فریقوں کیلئے متوازن اور سود مند معاہدے تک پہنچنے کے لئے اپنا نقطہ نظر بدل لے تو اسے ایران بھی تیار ملے گا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے ساتھ ایران کے ماضی کے تجربات بھی مثبت نہیں رہے ہیں۔