اسلام آباد(آن لائن)خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کشمیری خواتین اور نوجوانوں کی ہمت و استقلال کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے، عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔یوم یکجہتی کشمیر پر جاری پیغام میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری خواتین بنیادی حقوق کی جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں