مغربی ممالک سنجیدگی کا مظاہرہ کریں جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات کیلئے تیار ہیں ایرانی وزیر خارجہ

 ایران کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ فریقین سنجیدگی اورخیرسگالی کا مظاہرہ کریں: عباس عراقچی 
تہران (آئی این پی)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے اگر مغربی ممالک سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں تو ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایران وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجاکالاس کے نام ایک خط لکھا ہے ۔عباس عراقچی نے خط میں لکھا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ فریقین سنجیدگی اورخیرسگالی کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ایرانی موقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کیلئے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا ہے۔تینوں یورپی ممالک کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق وعدوں کی پاسداری نہیں کی