خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن : وزیراعلیٰ بلوچستان

    وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا،سرفراز بگٹی کا یوم یکجہتی کشمیرپرپیغام 
کوئٹہ (آئی این پی )وزیراعلیٰــ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔  یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری پیغام میں ا نہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جلد کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر ر کھا ہے۔ سرفراز بگٹی نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔