کراچی(آئی این پی )خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محفوظ رہائش صرف چھت فراہم کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ بچوں اور خواتین کے وقار، مواقع اور معاشرتی استحکام کی بنیاد ہے۔ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں لاکھوں خاندان موسمیاتی تبدیلی اور مختلف سماجی چیلنجز سے متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ محفوظ رہائش کے فوائد بالخصوص خواتین اور بچوں تک پہنچائے جائیں تاکہ وہ باوقار اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔انہوںنے پائیدار بستیاں قائم کرنے کے لیے سماجی ہم آہنگی اور مضبوط کمیونٹیز کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان موثر تعاون ناگزیر ہے۔