ذہنی صحت انسانی وقار، امید اور ترقی کی بنیاد ہے: صدرزرداری

 ذہنی صحت پر قومی بجٹ میں اضافے اور پالیسی اصلاحات کا آغاز ہو چکا ہے
 ہر فرد کیلئے   عزت، امید اور بحالی کے مواقع یقینی بنائیں گے:عالمی یومِ  ذہنی صحت پر پیغام
اسلام آباد (آئی این پی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا  ہے ذہنی صحت انسانی وقار، امید اور ترقی کی بنیاد ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ  ذہنی صحت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی سہولیات درکار ہیں، ذہنی صحت، قومی صحت کے نظام میں شامل کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 500 ماہرینِ نفسیات 24 کروڑ عوام کے لیے دستیاب ہیں، حکومت ٹیلی مینٹل ہیلتھ اور کمیونٹی ورکرز کی تربیت کے ذریعے خدمات بڑھا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کو قومی ترجیح بنایا جائے گا، سماجی نفرت کے خلاف آواز اٹھائیں، مدد لینا کمزوری نہیں، ہمت ہے، اسکول، دفاتر اور خاندان ذہنی صحت کے فروغ میں کردار ادا کریں۔  آصف علی زرداری نے کہا کہ ہر فرد کیلئے   عزت، امید اور بحالی کے مواقع یقینی بنائیں گے