اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو:وفاقی وزیر داخلہ کی بحرین کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو
اسلام آباد میں مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف ہے، بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا:بحرینی وزیرداخلہ
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور موثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب راشد بن عبداللہ الخلفی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔ اس موقع پر راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔