محسن نقوی اور علی امین کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سکیورٹی صورتحال پر مزید روابط اور اتفاق رائے پر زور دیا
اسلام آباد(آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر اظہار تشویش کیا۔محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکیورٹی صورتحال پر مزید روابط اور اتفاق رائے پر زور دیا۔