سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال ضروری ہے: محسن نقوی

اسلام آباد(آئی این پی )فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  سائبر کرائمز کی روک تھام  کیلئے جدید ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا موثر استعمال ضروری ہے،  جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے)کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار منگل کو نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا  وزیر داخلہ  نے ایجنسی کے ہیلپ لائن سنٹر کا افتتاح کیا اور عملے سے ملاقات کرتے ہوئے جدت پسندی کو سراہا