سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں:آئی ایس پی آر‘پھسلنے سے سر پر چوٹ آئی:بہنوئی نعیم گھمن
راولپنڈی(آئی این پی ) سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ کو رہائشگاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ لگی ہے۔ قمرجاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں سابق آرمی چیف کے بہنوئی نعیم گھمن نے کہا قمر باجوہ ’ننگے پاؤں تھے اور پھسل گئے اور ان کے سر پر چوٹ آئی"۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور تمام ضروری ٹیسٹ کرائے گئے، نعیم گھمن نے کہا کہ سابق آرمی چیف کی حالت ’’خطرے سے سو فیصد باہر‘‘ ہے۔