اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی ‘ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ سابق آرمی چیف کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب اسلام آباد کے بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سینیٹ، سپیکر پنجاب اسمبلی، اپوزیشن و حکومتی ارکان اسمبلی شریک ہوئے، لڑکے والوں کی طرف سے شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے بھی شرکت کی۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، بیرسٹر گوہر نے تقریب کے دوران جنرل (ر) قمر باجوہ سے ملاقات کی۔شیری رحمٰن، نیئر بخاری، پرویز خٹک، فواد چودھری، اسد عمر، عمران اسماعیل نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔