اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے بشری بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے، سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے، ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے ، سعودی عرب نے ہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، ذاتی طور پر جانتا ہوں سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔